ضلع بونیر پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

ضلع بونیر پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

بونیر: خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں پولیس کے انتظامی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے اور امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انچارجز کے تبادلے کر دیے گئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلعی پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بونیر کی جانب سے جاری احکامات کے تحت متعدد پولیس افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

احکامات کے مطابق افسان خان کو ایس ایچ او پیر بابا، بختی سرگن خان کو ایس ایچ او نگرئی، عارف خان کو ایس ایچ او سٹی سواڑی اور جمیل خان کو ایس ایچ او گاگرہ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح شیر علی خان کو پولیس لائن آفیسر جبکہ طاہر خان کو ایس ایچ او ڈگر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں فرخان عادل کو ایس ایچ او چنگلئی، اکبر علی خان کو ایس ایچ او ایلم اور فضل وہاب کو ایس ایچ او جوڑ تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نصیر خان، جو اس سے قبل ٹریفک انچارج کے فرائض انجام دے رہے تھے، کو تبدیل کرکے پولیس اسٹیشن ڈگر تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ عبدالحلیم خان کو انچارج ٹریفک کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان تبادلوں کا مقصد محکمانہ امور کو بہتر بنانا، پولیس اسٹیشنز کی کارکردگی میں بہتری لانا اور ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامی اقدامات کو مؤثر بنانا ہے۔

More News