پشاور کے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گر گئی، 16 بچے زخمی

پشاور کے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گر گئی، 16 بچے زخمی

پشاور: دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 16 بچے زخمی ہوگئے، جبکہ ملبے تلے دبے بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ریسکیو گاڑیوں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق ملبے تلے مزید بچوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اہلکار جائے وقوعہ پر بچوں کو بحفاظت نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ واقعے کی وجوہات اور زخمی بچوں کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

More News