پشاور اسکول حادثہ: صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

پشاور اسکول حادثہ: صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثے میں بچوں اور ایک خاتون ٹیچر سمیت متعدد افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں اور دیگر افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں اور دیگر متاثرین کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے اور امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کیں، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

واقعے کے بعد اسکولوں کی عمارتوں کی حالت، تعمیراتی معیار اور بچوں کی حفاظت سے متعلق انتظامات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات ضروری ہیں۔

More News

Latest

پشاور ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بازیابی کی درخواستیں لارجر بینچ کے سامنے رکھنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بازیابی کی درخواستیں لارجر بینچ کے سامنے رکھنے کا حکم پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی

Read More »