سرکاری اور نجی اسکولوں کی عمارتوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، گورنر فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں کی عمارتوں کا بلڈنگ آڈٹ کرایا جائے گا تاکہ عمارتوں کی حالت اور طلبہ کی حفاظت کا جائزہ لیا جا سکے۔
پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول حادثے کے بعد اسکولوں کی عمارتوں کی حفاظت کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ بلڈنگ آڈٹ کا مقصد عمارتوں کی صورتحال کا جائزہ لینا اور ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرنا ہے۔








