ایبٹ آباد: 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا اعلان
ایبٹ آباد میں محکمہ صحت کے افسران نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد بچیوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اشفاق اور ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر و ڈاکٹر مہناج نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے مہم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
محکمہ صحت کے افسران کے مطابق ویکسینیشن کے ذریعے مستقبل میں سروائیکل کینسر کے خطرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس سلسلے میں عوامی شعور اجاگر کرنے اور والدین کو ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
افسران نے کہا کہ والدین اور سرپرست ویکسینیشن سے متعلق مستند معلومات حاصل کریں اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ بچیاں اس حفاظتی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔








