ہری پور میں محکمہ جنگلات کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

ہری پور میں محکمہ جنگلات کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

ہری پور: ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) عقیل احمد کی ہدایات پر محکمہ جنگلات نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایف او سید توقیر احمد شاہ نے محکمہ جنگلات کے عملے کے ہمراہ کارروائی کی اور غیر قانونی لکڑی کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔

محکمہ جنگلات کی اس کارروائی کو عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ حکام نے جنگلات اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

More News