ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج

اپر چترال: ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی اپر چترال ثریا بی بی کے خلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے کے الزام میں تھانہ بونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر نمبر 110/26 کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر کے مراسلے پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ مراسلہ 11 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی سرکاری گاڑی نمبر A-1292 ثریا بی بی کے قبضے میں تھی اور اسے واپس کرنے سے انکار کیا گیا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر اپر چترال ارشاد خان کی ہدایت پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 406 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ بونی شیر وزیر بیگ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

More News