اورکزئی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک ہونے کی اطلاع

اورکزئی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک ہونے کی اطلاع

اورکزئی: اورکزئی اور خیبر کے سرحدی علاقے میں پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا، جس کے دوران سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس نے دو ہلاک افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی ہیں، جبکہ دیگر ہلاک افراد کی لاشیں ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید جاری ہے۔

More News