دانش اسکول منصوبہ پنجاب سے نکل کر پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دانش اسکول منصوبہ پنجاب سے نکل کر پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش اسکول منصوبہ پنجاب سے نکل کر اب پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے، جبکہ حکومت کا عزم ہے کہ مالی مشکلات کے باعث کوئی بچہ معیاری تعلیم سے محروم نہ رہے۔

اسلام آباد میں دانش اسکول کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں مالی وسائل کی کمی بڑی رکاوٹ ہے۔ غریب خاندانوں کے بچے صلاحیت اور ذہانت رکھنے کے باوجود اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم اور مساوی مواقع کی فراہمی ضروری ہے تاکہ ہر بچے کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے دانش اسکولز کے طلبہ کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اپنی ذہانت، محنت اور انتھک کوششوں سے نہ صرف اپنی زندگیاں بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ پاکستان کو بھی اقوام عالم میں نمایاں مقام دلا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسی وژن کے تحت 2010 میں دانش اسکول جیسے تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد دانش اسکولز کو ایسے معیاری اداروں کے طور پر ترقی دینا ہے جو ملک کے معروف تعلیمی اداروں کا مقابلہ کر سکیں۔

More News