خیبرپختونخوا میں شہداء کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے، گورنر
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں شہداء کے لیے ایک بڑے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ان کے خاندانوں کی معاونت کرنا ہے۔
گورنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کے بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور ان کے خاندان خصوصی توجہ اور تعاون کے مستحق ہیں۔








