ملتان: غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی، 16 بچے شیلٹر ہوم منتقل

ملتان: غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی، 16 بچے شیلٹر ہوم منتقل

ملتان میں 15 سالہ وسیم عباس کے گاڑی تلے کچلے جانے کے واقعے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زیرِ کفالت بچوں کی منتقلی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانے میں رہائش پذیر بچوں میں سے 16 کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر بچوں کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق بچوں کی منتقلی کے بعد یتیم خانے کی دونوں عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مذکورہ یتیم خانے کی رجسٹریشن کے لیے دی گئی درخواست پہلے ہی مسترد کی جاچکی تھی۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانہ چلانے والی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

یہ کارروائی بچوں کی حفاظت اور غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف اقدامات کے تناظر میں کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق بچوں کو شیلٹر ہوم اور ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

More News