پشاور کینٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، دکانداروں کو 48 گھنٹے کی مہلت

پشاور کینٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، دکانداروں کو 48 گھنٹے کی مہلت

پشاور شہر کے ساتھ کینٹ کے علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے تحت دکانداروں کو غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کے لیے 48 گھنٹوں کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی جانب سے جاری نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری اراضی پر قائم تمام قسم کے غیر قانونی قبضے، تجاوزات اور غیر مجاز تعمیرات فوری طور پر خود ختم کردی جائیں۔

نوٹس کے مطابق دکاندار اپنی دکانوں اور جائیدادوں کے سامنے قائم غیر قانونی تھڑے، سیڑھیاں، چھجے اور دیگر غیر مجاز پراجیکشن بھی ازخود ہٹا دیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر تجاوزات ختم نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ آپریشن کے تمام اخراجات اور اس کے نتائج کے ذمہ دار متعلقہ افراد خود ہوں گے۔

More News