شمالی وزیرستان: رزمک میں تجاوزات اور من مانے نرخوں کے خلاف کارروائی، غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف رپورٹ ارسال

شمالی وزیرستان: رزمک میں تجاوزات اور من مانے نرخوں کے خلاف کارروائی، غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف رپورٹ ارسال

شمالی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر تیمور آفریدی کی ہدایت پر تحصیلدار رزمک غنی وزیر نے رزمک بازار اور بوراخیل بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) کا دورہ کیا، جہاں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو رپورٹ ارسال کردی گئی، جبکہ بازار میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

تحصیلدار نے بازار میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی اور من مانے نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے والوں کو قانونی نوٹس جاری کیے۔

انتظامیہ کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بازار میں تجاوزات کے خاتمے، صفائی کی بہتری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

More News