اپر دیر: عطائیت کے خلاف کارروائی، 8 نجی صحت مراکز سیل

اپر دیر: عطائیت کے خلاف کارروائی، 8 نجی صحت مراکز سیل

اپر دیر میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے عطائیت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع دیر بالا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 24 نجی صحت مراکز کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 8 مراکز کو سیل کر دیا گیا، جبکہ 11 مراکز کو کم از کم سروس ڈیلیوری اسٹینڈرڈز (MSDS) پر عمل درآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق متعلقہ مراکز کو سات روز کے اندر نشاندہی کیے گئے نقائص دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقررہ مدت میں خامیاں دور نہ کرنے کی صورت میں قواعد و ضوابط کے تحت مزید کارروائی کی جا سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عطائیت کے خلاف یہ مہم بلاامتیاز جاری رہے گی، تاکہ غیر معیاری طبی خدمات کی روک تھام اور مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

More News