انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ مقابلے، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو طلائی تمغے جیت لیے

انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ مقابلے، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو طلائی تمغے جیت لیے

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (ایل سی ڈبلیو یو) کی طالبہ سبل سہیل نے اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ مقابلوں 2026 میں دو طلائی تمغے جیت کر نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔

شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی سبل سہیل نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، جس سے جامعہ اور پاکستان کا نام روشن ہوا۔

سبل سہیل کی کامیابی پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یونیورسٹی کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن نے ان کی شاندار کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

سبل سہیل کی یہ کامیابی نہ صرف ایل سی ڈبلیو یو بلکہ پاکستان کے لیے بھی اعزاز قرار دی جا رہی ہے۔ ان کی کامیابی نوجوان طالبات کے لیے کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے، اپنی صلاحیتوں کو منوانے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔

More News

Latest

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل

Read More »