مردان: نستہ روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
مردان: نستہ روڈ کے علاقے جان آباد میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ایک زخمی کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر متاثرہ افراد کو مقامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔








