پشاور: پولیس اسٹیشن حسن خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، ڈرون شیل پھٹنے سے محفوظ رہا
پشاور: پولیس نے پولیس اسٹیشن حسن خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق مؤثر حفاظتی اقدامات کے باعث حملے میں استعمال ہونے والا شیل حفاظتی جال میں پھنس گیا اور پھٹ نہ سکا۔
پولیس حکام کے مطابق حملے کے دوران کواڈ کاپٹر کے ذریعے ڈرون شیل پھینکا گیا۔ حکام نے واقعے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا تاکہ شیل کو ناکارہ بنانے کے لیے ضروری کارروائی کی جاسکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں، جبکہ شیل کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔







