پشاور: سیفن بڈھ بیر میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، دو بچے جاں بحق، متعدد زخمی
پشاور: سیفن بڈھ بیر کے مقام پر شادی میں شرکت کے لیے جانے والی بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی چار ایمبولینسز اور طبی عملے پر مشتمل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے مجموعی طور پر 15 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ان میں سے آٹھ خواتین اور بچوں سمیت زخمی افراد کو مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ڈاکٹر نے کر دی ہے۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری رکھیں، جبکہ زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔








