پشاور:مخدوش عمارتوں کے حامل چار تعلیمی ادارے سیل
پشاور میں مخدوش عمارتوں کے باعث چار تعلیمی ادارے سیل، طلباء اور عملے کی حفاظت کے پیشِ نظر کارروائی
پشاور: ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے مخدوش عمارتوں اور ان کے منہدم ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر چار تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا۔
انتظامی کارروائی کے دوران دو نجی اسکولوں، ایک سرکاری پرائمری اسکول اور ایک مدرسے کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا۔
سیل کیے گئے اداروں میں گنج منڈی میں واقع مون لائٹ اسکول اور مدرسہ، یکہ توت میں واقع رمشا اسکول جبکہ لاہوری گیٹ میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی طلباء، اساتذہ اور دیگر عملے کی جان و سلامتی کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے عمل میں لائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایات کے تحت ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہریوں، بالخصوص بچوں کی جان و سلامتی اولین ترجیح ہے۔ مخدوش عمارتوں کے خلاف حفاظتی اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ تعلیمی اداروں میں محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔








