پشاور پولیس کی باڑہ خیبر میں کارروائی، ڈکیتی و رہزنی مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک

پشاور پولیس کی باڑہ خیبر میں کارروائی، ڈکیتی و رہزنی مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک

پشاور: تھانہ سربند پولیس نے باڑہ، ضلع خیبر کے علاقے شلوبر چھڑائی میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی، جس کے دوران پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب ملزم طارق خان ہلاک ہوگیا۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سربند رضوان برکی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مطلوب اشتہاری ملزم طارق خان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے حقِ دفاع میں جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم طارق خان ولد رسول خان، سکنہ شلوبر، تھانہ سربند کو ڈکیتی اور رہزنی کے تین مقدمات میں مطلوب تھا۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سربند میں مقدمات نمبر 661، 873 اور 858 تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 392 کے تحت درج تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی مطلوب مقدمات کے سلسلے میں کی گئی۔

More News