خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے کیسز بڑھ گئے، مجموعی تعداد 19 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے کیسز بڑھ گئے، مجموعی تعداد 19 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں لیبارٹری سے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 13 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔ صوبے میں منکی پاکس کے 5 فعال کیسز موجود ہیں، جن میں سے 3 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

پشاور میں منکی پاکس کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جن میں سے 4 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نوشہرہ میں مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور دونوں مریض فعال کیسز میں شامل ہیں، جبکہ لوئر چترال میں بھی ایک فعال کیس سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ایبٹ آباد میں منکی پاکس سے ایک مریض جاں بحق ہوچکا ہے۔ حکام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

More News