گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شانگلہ سکول وین حادثے پر اظہار افسوس

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شانگلہ سکول وین حادثے پر اظہار افسوس

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع شانگلہ میں پیش آنے والے سکول وین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سکول وین حادثہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس پر ہر درد مند دل افسردہ ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر و حوصلے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

More News

Breaking

خیبرپختونخوا میں 32 سرکاری اداروں کا انتظامی کنٹرول علاقائی ترقیاتی سیکریٹریٹس کو منتقل

خیبرپختونخوا میں 32 سرکاری اداروں کا انتظامی کنٹرول علاقائی ترقیاتی سیکریٹریٹس کو منتقل پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے نامزد اضلاع میں 32 سرکاری اداروں اور ڈائریکٹوریٹس

Read More »