تیراہ متاثرین کا پشاور میں احتجاج، پیکیج کی عدم ادائیگی پر شدید ردعمل

پشاور میں تیراہ متاثرین کا احتجاج، پیکیج نہ ملنے پر حکومت کو سخت وارننگ

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ سے تعلق رکھنے والے متاثرین نے پشاور پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے ریلیف پیکیج اور معاوضوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز منظور ہونے کے باوجود متاثرین کو ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں، جس سے شدید بے چینی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے جنگلات کی کٹائی اور سرکاری عمارتوں کی تعمیر پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادی کو اعتماد میں لیے بغیر قدرتی وسائل کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

احتجاج کے دوران ضلعی انتظامیہ اور متاثرین کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن میں رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے نمائندگی کی۔ اس موقع پر 20 رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا جو انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کیلئے کام کرے گی۔

اقبال آفریدی نے کہا کہ کمیٹی تیراہ میں نقصانات، جنگلات کی کٹائی اور زمینوں سے متعلق معاملات کا جائزہ لے گی جبکہ ماضی کے معاہدوں کو بھی عوام کے سامنے لایا جائے گا تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسائل فوری حل نہ ہوئے تو پیر کے روز خیبر، کرم، وزیرستان اور اورکزئی کے متاثرین پشاور میں بڑا احتجاج کریں گے۔

More News