ہنگو: گھر میں فائرنگ سے دو خواتین، تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہنگو: گھر میں فائرنگ سے دو خواتین، تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہنگو: ضلع ہنگو کے علاقے سروخیل میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین، تین بچوں اور ایک مرد سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کے مطابق واقعہ تھانہ دوآبہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں گھر کے اندر فائرنگ سے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں دوآبہ اسپتال منتقل کردی ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق واقعے کی وجوہات اور محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

More News