اسلام آباد میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں ٹریفک ڈائیورژن؛ شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

اسلام آباد:ویب ڈیسک

اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں پر عارضی طور پر راستوں کی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیات اور سرکاری وفود کی نقل و حرکت کے باعث بعض سڑکوں پر مختصر دورانیے کے لیے ٹریفک ڈائیورژن کیا جائے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ مشکلات سے بچنے کے لیے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں اور بروقت روانہ ہوں۔

ادھر جاری بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے خدشے کے پیش نظر ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سواروں کو رفتار کم رکھنے اور لین ڈسپلن کی پابندی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ڈرائیورز سائیڈ مررز اور انڈیکیٹرز کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ موٹر سائیکل سوار بائیں لین میں محتاط انداز میں سفر کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف شاہراہوں پر موجود ہیں۔ کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار-15” پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

More News