پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کا اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 139 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 35 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سامنے آئے ہیں۔








