پشاور میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، ملزمان کی تلاش شروع
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ کے واقعے میں 50 سالہ شخص اور اس کا 13 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ باچیانو گھڑی میں مستورات کے تنازعے پر پیش آیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے عالمگیر شاہ کے حجرے میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں عالمگیر شاہ شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فائرنگ کے دوران عالمگیر شاہ کا 13 سالہ بیٹا زوار شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے واقعے میں عنایت شاہ، شہادت شاہ اور سید شاہ کو نامزد کیا ہے۔ تھانہ بڈھ بیر پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔








