فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر جی او سی ایس ایس جی نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ تیاریوں، تربیتی سرگرمیوں اور آپریشنل صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ایس ایس جی پاکستان آرمی کی خصوصی فورس ہے، جو مشکل اور حساس نوعیت کے آپریشنز کے لیے خصوصی تربیت اور مہارت رکھتی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کو خصوصی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔








