اسحاق ڈار کا عمانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا عمانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار اور عمانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مسلسل سفارتی مشاورت اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

More News