نوشہرہ: اے اے سی فاطمہ خالق کا گورنمنٹ ہائی اسکول آفریدی کلے کا دورہ، طلباء کو درپیش مسائل کا نوٹس

نوشہرہ: اے اے سی فاطمہ خالق کا گورنمنٹ ہائی اسکول آفریدی کلے کا دورہ، طلباء کو درپیش مسائل کا نوٹس

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نوشہرہ محترمہ فاطمہ خالق نے گورنمنٹ ہائی اسکول آفریدی کلے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سہولیات اور طلباء کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسکول کے دو کلاس رومز میں طلباء کے لیے فرنیچر کی عدم دستیابی کا انکشاف ہوا۔ ان کلاس رومز میں طلباء کی تعداد بالترتیب تقریباً 130 اور 80 ہے، جس کے باعث بچوں کو بیٹھنے اور تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مسائل سے آگاہ کیا اور فوری اقدامات کے لیے رپورٹ ارسال کردی۔

دورے کے دوران یہ بھی مشاہدہ کیا گیا کہ اسکول کی سولرائزیشن مکمل ہونے کے باوجود کلاس رومز میں لائٹس نصب نہیں کی گئیں۔ اس پر فاطمہ خالق نے متعلقہ حکام کو کلاس رومز میں فوری طور پر لائٹس نصب کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور طلباء کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔

More News

Latest

ایمرجنسی پلس آرڈر کے تحت تبادلوں اور معطلی کے اختیارات پر پشاور ہائیکورٹ کے اہم احکامات، دو مقدمات میں حکمِ امتناع جاری

ایمرجنسی پلس آرڈر کے تحت تبادلوں اور معطلی کے اختیارات پر پشاور ہائیکورٹ کے اہم احکامات، دو مقدمات میں حکمِ امتناع جاری پشاور ہائیکورٹ بنوں

Read More »