ایمرجنسی پلس آرڈر کے تحت تبادلوں اور معطلی کے اختیارات پر پشاور ہائیکورٹ کے اہم احکامات، دو مقدمات میں حکمِ امتناع جاری

ایمرجنسی پلس آرڈر کے تحت تبادلوں اور معطلی کے اختیارات پر پشاور ہائیکورٹ کے اہم احکامات، دو مقدمات میں حکمِ امتناع جاری

پشاور ہائیکورٹ بنوں بینچ نے ایمرجنسی پلس آرڈر کے تحت نامزد اضلاع میں صوبائی محکموں کے تبادلوں، تعیناتیوں اور معطلی کے اختیارات سے متعلق اہم عبوری احکامات جاری کرتے ہوئے دو مقدمات میں حکمِ امتناع جاری کردیا۔

جسٹس ثابت اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ریجنل میونسپل آفیسر بنوں عتیق الرحمن بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینیئر) انعام اللہ کی جانب سے دائر الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکیل پیر حمید اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر مملکت نے 11 اکتوبر 2026 کو آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی تھی، جس کے بعد وفاقی حکومت نے آرڈر نمبر 2/2026 کے ذریعے بنوں سمیت 12 نامزد اضلاع کا انتظامی اور آپریشنل کنٹرول ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کے حوالے کردیا تھا۔

وکیل کے مطابق وفاقی آرڈر کے تحت ان اضلاع میں تعینات صوبائی حکام کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اختیار ایڈمنسٹریٹر کی سفارش پر وزیراعظم کو حاصل ہے۔ تاہم سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے 30 اکتوبر کو ریجنل میونسپل آفیسر بنوں عتیق الرحمن بلوچ کو معطل کردیا، جبکہ 15 اکتوبر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعام اللہ کے تبادلے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو پری ایڈمیشن نوٹسز جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تاج محمد خان اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل زاہد الحق کو بھی آئندہ سماعت پر معاونت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

عدالت نے دونوں مقدمات میں حتمی فیصلے تک موجودہ پوزیشن برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔

More News

Political

محکمہ اطلاعات میں 13 سالہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی تیاری، اشتہارات کی تقسیم، ٹی وی سی ادائیگیوں اور سرکاری گاڑیوں پر بڑے سوالات اٹھ گئے

محکمہ اطلاعات میں 13 سالہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی تیاری، اشتہارات کی تقسیم، ٹی وی سی ادائیگیوں اور سرکاری گاڑیوں پر بڑے سوالات اٹھ

Read More »
Latest

ایمرجنسی پلس آرڈر کے تحت تبادلوں اور معطلی کے اختیارات پر پشاور ہائیکورٹ کے اہم احکامات، دو مقدمات میں حکمِ امتناع جاری

ایمرجنسی پلس آرڈر کے تحت تبادلوں اور معطلی کے اختیارات پر پشاور ہائیکورٹ کے اہم احکامات، دو مقدمات میں حکمِ امتناع جاری پشاور ہائیکورٹ بنوں

Read More »