10 ارب روپے کرپشن اسکینڈل جھوٹ، ویکسین پر حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، مصطفیٰ کمال

10 ارب روپے کا کرپشن اسکینڈل بے بنیاد ہے، ویکسین پر حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ویکسین کی تیاری اور خریداری سے متعلق 10 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر 10 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل کا بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے، حالانکہ ویکسین سے حاصل ہونے والی آمدنی نادرا کے اکاؤنٹ میں جمع ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ اس وقت 18 کروڑ 30 لاکھ 55 ہزار روپے نادرا کے اکاؤنٹ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی خریداری اور پروکیورمنٹ سے متعلق میڈیا رپورٹس سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کی رپورٹ اب میڈیا کے سامنے پیش کی جا رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال کے مطابق انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس) نے وفاقی وزارت صحت اور وزیر صحت کو اعتماد میں لیے بغیر ویکسین کی پروکیورمنٹ کا عمل شروع کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعلقہ افسران نے ویکسین کی مقدار سے متعلق حقائق واضح نہیں کیے اور وزارت صحت کی جانب سے پہلے سے قائم کمیٹی کو نظرانداز کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے تقریباً ایک ماہ بعد اپنی الگ کمیٹی تشکیل دی اور اسی کے ذریعے ویکسین کی خریداری سے متعلق معاملات آگے بڑھائے۔ ان کے مطابق قانونی طور پر پروکیورمنٹ کے لیے پیپرا قوانین پر عمل درآمد ضروری تھا، تاہم اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس شراکت داری میں نادرا کو شامل کرنے کا مقصد ویکسین کے عمل کی تصدیق اور مالی لین دین کو شفاف بنانا تھا۔ منصوبے کے تحت لوگوں کو آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ حکومت کا حصہ بھی مختص کیا گیا۔ ان کے بقول متعلقہ کمپنی اپنے اخراجات پر ویکسین فراہم کر رہی ہے اور شہریوں سے حاصل ہونے والی رقم نادرا کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ انکوائری کمیٹی کے مطابق اس منصوبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے قوانین لاگو ہونے چاہئیں تھے، لیکن حکام نے پیپرا قوانین کا اطلاق کیا، جو ایک بڑی انتظامی غلطی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پروکیورمنٹ کمیٹی نے اس عمل کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے، اس لیے رپورٹ میں اسے بھی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ بی ایچ ایس کے نئے سربراہ نے بھی منصوبہ روکنے کے بجائے بعد از منظوری کے لیے فائل آگے بھجوائی۔ رپورٹ میں ایک ڈائریکٹر کے کردار کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو اس معاملے میں سرگرم رہے

More News