ضلع خیبر: پراسرار بیماری سے متاثرہ دونوں بچوں کی حالت مستحکم، مزید طبی ٹیسٹ تجویز

ضلع خیبر: پراسرار بیماری سے متاثرہ دونوں بچوں کی حالت مستحکم، مزید طبی ٹیسٹ تجویز

ضلع خیبر کے علاقے ذخہ خیل میں پراسرار بیماری سے متاثرہ دونوں بچوں کی حالت بہتر اور مستحکم ہے، جو پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں زیر علاج ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بچوں کو 24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ بیماری کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل نے ایچ ایم سی پشاور کا دورہ کیا اور زیر علاج دونوں بچوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں سے بچوں کی طبی صورتحال اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی حاصل کی۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کے ابتدائی طبی ٹیسٹوں میں کیلشیم، میگنیشیم اور پی ٹی/آئی این آر کی سطح نارمل پائی گئی ہے، جبکہ ان کا ہیموگلوبن 11.7 اور پلیٹ لیٹس 634 ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

طبی ماہرین نے مزید تشخیص کے لیے بچوں کے بلڈ کلچر اور سی ٹی اسکین تجویز کیے ہیں، جبکہ پراسرار بیماری کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پانچ بچوں کی اموات اور دیگر متاثرہ بچوں کی بیماری کی وجوہات جاننے کے لیے طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم متاثرہ گاؤں کا دورہ کرے گی، جہاں مزید ممکنہ کیسز کا جائزہ لینے کے ساتھ ضروری طبی معائنے اور نمونے بھی حاصل کیے جائیں گے۔

More News

Latest

ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کا خواتین سیکشنز میں مرد عملے کے غیر مجاز داخلے پر پابندی کا فیصلہ

ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کا خواتین سیکشنز میں مرد عملے کے غیر مجاز داخلے پر پابندی کا فیصلہ پشاور: ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا نے تعلیمی

Read More »