سندھ حکومت کا آبادگاروں کے لیے 17 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان، 20 نومبر سے فراہمی شروع ہوگی

سندھ حکومت کا آبادگاروں کے لیے 17 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان، 20 نومبر سے فراہمی شروع ہوگی

کراچی: سندھ حکومت نے ربیع سیزن کے لیے آبادگاروں کو 17 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے ذریعے ساڑھے 5 لاکھ آبادگار مستفید ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 20 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں سبسڈی کی فراہمی کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، اراکین سندھ اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے بتایا کہ سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے افتتاحی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان کے مطابق رواں ربیع سیزن میں بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے آبادگاروں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس سلسلے میں وزیر زراعت سندھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں آبادگاروں کی رجسٹریشن اور سبسڈی کی تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت محمد زمان ناریجو نے رجسٹریشن کے عمل اور تقریب کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر زراعت کے مطابق سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 17 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ اس پروگرام کا مقصد آبادگاروں کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور گندم کی کاشت کے دوران درپیش اخراجات میں معاونت کرنا ہے۔

حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے زرعی شعبے کو سہارا دینے اور آبادگاروں کی معاشی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

More News

Breaking

خیبرپختونخوا بیوروکریسی میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، تین اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

خیبرپختونخوا بیوروکریسی میں اہم ردوبدل، تین اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم انتظامی تبدیلیاں

Read More »