ایپل کے آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کی پہلی جھلک سامنے آگئی، ڈیزائن اور فیچرز کی تفصیلات لیک

ایپل کے آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کی پہلی جھلک سامنے آگئی، ڈیزائن اور فیچرز کی تفصیلات لیک

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے دو نئے اسمارٹ فونز آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کے ڈیزائن کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے، جس کے بعد دونوں فونز سے متعلق لیکس اور قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایک نئی لیک ویڈیو اور سوشل میڈیا پر جاری ڈمی ماڈلز کی تصاویر میں دونوں فونز کے ممکنہ ڈیزائن دکھائے گئے ہیں۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق آئی فون ایئر 2 کو اپنے سابقہ ماڈل کی طرح انتہائی پتلا رکھا جائے گا، تاہم اس کے بیک کیمرہ سیٹ اپ میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے آئی فون ایئر 2 میں سنگل کیمرے کی جگہ ڈوئل کیمرا سسٹم دیا جاسکتا ہے، جس میں 48 میگا پکسل کا مین کیمرا اور 48 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ فون کی بیٹری بھی پہلے سے بڑی ہونے کا امکان ہے۔

پروسیسر کے حوالے سے لیکس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون ایئر 2 میں نئی اے 20 سیریز چپ استعمال کی جاسکتی ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ ماڈل میں اے 19 پرو چپ موجود تھی۔

دوسری جانب آئی فون 18 کے ڈمی ماڈل سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کا ڈیزائن آئی فون 17 سے کافی حد تک مشابہ ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق اس میں اے 20 چپ اور ایپل کا سی 2 موڈیم دیا جاسکتا ہے، جبکہ ابتدائی قیمت 899 ڈالر متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایپل ان دونوں فونز کو مارچ یا اپریل 2027 میں متعارف کرا سکتا ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک ان فونز کے ڈیزائن، فیچرز اور لانچ کی تاریخ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

More News

Breaking

خیبرپختونخوا بیوروکریسی میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، تین اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

خیبرپختونخوا بیوروکریسی میں اہم ردوبدل، تین اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم انتظامی تبدیلیاں

Read More »