کرکٹ کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید سہولیات کی فراہمی اور کھلاڑیوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے گراس روٹ لیول سے کرکٹ کی ترقی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ قومی کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور مستقبل کے باصلاحیت کرکٹرز تیار کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔








