گلگت میں مسافر وین دریائے یاسین میں جا گری، 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق، 2 زخمی

گلگت میں مسافر وین دریائے یاسین میں جا گری، 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق، 2 زخمی

گلگت بلتستان کے علاقے یاسین میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گلگت سے یاسین جانے والی مسافر وین موکہ پل کے قریب بے قابو ہوکر دریائے یاسین میں جا گری۔

پولیس کے مطابق مسافر وین میں خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 15 افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں اب تک 11 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وین میں سوار مزید 2 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں سول اسپتال طاؤس یاسین منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گوپس پہنچایا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے جبکہ لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

More News