بازار ذخہ خیل واقعہ، متاثرہ بچوں کی فرانزک رپورٹس مکمل، حانیہ کے نمونوں میں زہریلے کیمیکل کی تصدیق

بازار ذخہ خیل واقعہ، متاثرہ بچوں کی فرانزک رپورٹس مکمل، حانیہ کے نمونوں میں زہریلے کیمیکل کی تصدیق

پشاور: بازار ذخہ خیل واقعے میں متاثرہ بچوں کی فرانزک ٹاکسیکولوجی رپورٹس مکمل کرلی گئی ہیں۔ خیبر میڈیکل کالج کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والی ماریہ سمیت بچوں انس اور حانیہ کے نمونوں کی لیبارٹری جانچ مکمل ہوگئی ہے۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق سات سالہ حانیہ کے معدے کے نمونوں میں انتہائی زہریلے کیڑے مار کیمیکل کاربوفیوران کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ اس کے معدے کے نمونوں میں میٹرونڈازول بھی پایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ سالہ انس کے معدے کے نمونوں میں صرف میٹرونڈازول کی موجودگی سامنے آئی ہے۔ تاہم انس کے خون اور پیشاب کے نمونوں میں منشیات یا سکون آور ادویات کے شواہد نہیں ملے۔

اسی طرح حانیہ کے خون کے نمونوں میں بھی منشیات اور سکون آور ادویات کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ دونوں بچوں کے معدے کے نمونوں کی جانچ کے لیے جی سی ایم ایس (GC-MS) طریقہ کار استعمال کیا گیا۔

خیبر میڈیکل کالج کے مطابق تینوں بچوں کی الگ الگ فرانزک رپورٹس مرتب کرکے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیبر کو ارسال کردی گئی ہیں۔

More News