بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونے اور تانبے کے نئے ذخائر دریافت، ریکوڈک کے قریب اہم پیش رفت

بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونے اور تانبے کے نئے ذخائر دریافت، ریکوڈک کے قریب اہم پیش رفت

اسلام آباد: پاکستان میں معدنی ذخائر کی تلاش کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونے اور تانبے کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی انرجیز نے اس پیش رفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے معدنی ذخائر ریکوڈک سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ایسٹ سیاہ ڈک (ESD-1) ٹارگٹ میں دریافت ہوئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق تانبے اور سونے کی معدنیات تقریباً 1.4 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہیں۔

ماڑی انرجیز نے بتایا ہے کہ ذخائر کی مزید تفصیلات جاننے اور معدنیات کی وسعت کا تعین کرنے کے لیے چاغی میں مزید ایک ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق علاقے سے سونے اور تانبے کے حصول کا عمل 2027 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

دریافت ہونے والے معدنی نمونے مزید جانچ کے لیے آسٹریلوی کمپنی اور آر ای اے ایس کو ارسال کردیے گئے ہیں، جبکہ معدنی ذخائر کے جائزے اور تکنیکی منظوری کے لیے جون موریٹائمر جیو سائنسز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

یہ پیش رفت بلوچستان میں معدنی وسائل کی تلاش اور پاکستان کے قدرتی ذخائر سے استفادے کی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔

More News