کان کنی کے پورے ماحولیاتی نظام کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے، فیلڈ مارشل

کان کنی کے پورے ماحولیاتی نظام کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی اور ملکی معدنی وسائل سے بھرپور استفادے کے لیے پورے مائننگ ایکو سسٹم کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان قدرتی معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور ان وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لا کر معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کے ساتھ سیکیورٹی کے جامع انتظامات بھی ضروری ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کان کنی کے منصوبوں، معدنی ذخائر، نقل و حمل کے راستوں، متعلقہ انفراسٹرکچر اور اس شعبے سے وابستہ تمام سرگرمیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا تاکہ سرمایہ کار بلا خوف و خطر اپنے منصوبوں پر کام کر سکیں۔

فیلڈ مارشل کے مطابق معدنی شعبے میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کو معاشی ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معدنی دولت کو قومی ترقی اور خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے ریاستی اداروں، سرمایہ کاروں اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

More News