پاکستانی عوام محنتی اور دلیر ہیں، خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں: فیلڈ مارشل

پاکستانی عوام محنتی اور دلیر ہیں، خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام محنتی، باصلاحیت اور دلیر ہیں، جن میں اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ پاکستانی قوم عزم، حوصلے اور محنت کے ذریعے ہر مشکل چیلنج کا مقابلہ کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسے ملک کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جہاں انسانی وسائل، قدرتی وسائل اور قومی استعداد کو مؤثر انداز میں بروئے کار لا کر ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے کھولے جا سکتے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم کی محنت، صلاحیت اور قومی یکجہتی ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی صلاحیتوں پر اعتماد اور مشترکہ قومی کوششیں پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔

ان کے مطابق پاکستان کے عوام میں نہ صرف بڑے خواب دیکھنے بلکہ انہیں عملی شکل دینے کا حوصلہ بھی موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی سطح پر دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور ترقی کے سفر میں اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔

More News