وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ برقرار، عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، تاہم وزیراعلیٰ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ان کی عدم حاضری پر پہلے سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھے۔
بعد ازاں سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے مقدمے میں این سی سی آئی اے نے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔








