ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کی مستقلی، پشاور ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کر لیا
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے 1800 ملازمین کی مستقلی اور سروس سٹرکچر سے متعلق درخواست پر صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 1800 سے زائد ملازمین کئی سال سے سروس سٹرکچر سے محروم ہیں، جبکہ پنجاب میں متعلقہ ادارے کے ملازمین کو مستقل کیا جا چکا ہے۔
عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔







