پشاور میں ویزا اووراسٹے افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کا حکم

پشاور میں ویزا اووراسٹے افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کا حکم

پشاور: ڈپٹی کمشنر پشاور نے ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مراسلے کے مطابق ویزا اووراسٹے افغان شہریوں کی فہرست متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے، جبکہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پلان کے تحت کارروائی مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مراسلے کی نقول چیف سیکرٹری، کمشنر پشاور، سی سی پی او، اسپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

More News