ملک میں سونے کی قیمت دوبارہ بڑھ گئی، فی تولہ 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے
کراچی: پاکستان میں ایک روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 100 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 943 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 462 روپے پر پہنچ گئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 111 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سونے کی قیمتوں میں آئندہ بھی اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔








