خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کی سہولیات کا خصوصی سروے شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کی سہولیات کا خصوصی سروے شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، اضافی کمروں کی تعمیر اور فنڈز کے شفاف استعمال کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی (ای ایم اے) نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق سروے کے دوران پیرنٹ ٹیچر کونسل (پی ٹی سی) فنڈز کے اجرا، استعمال اور ریکارڈ کی جانچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کی تعداد، ان کے تناسب اور حاضری سے متعلق معلومات کی بھی تصدیق کی جائے گی۔

ای ایم اے کے مطابق ضلع وار بنیادوں پر سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر، مختص فنڈز کے استعمال، فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

مراسلے میں ایجوکیشن مانیٹرنگ افسران، ڈیٹا کلیکشن اینڈ مانیٹرنگ اسسٹنٹس اور سکولوں کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سروے ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور مطلوبہ ریکارڈ بروقت فراہم کریں۔

More News