اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، مذاکرات کو پائیدار امن کا واحد راستہ قرار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں۔
اسحاق ڈار نے پاکستان کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ خطے میں امن، استحکام اور سفارتی روابط کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کشیدگی میں کمی اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو ناگزیر قرار دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی، جبکہ رابطے کے دوران سفارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔







