اپر دیر میں کارروائی، مبینہ آئس ڈیلر گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اپر دیر میں کارروائی، مبینہ آئس ڈیلر گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اپر دیر (نیوز ڈیسک )اپر دیرکے علاقے واڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ آئس ڈیلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او اپر دیر اسلم نواز خان اور سرکل ڈی ایس پی فخر عالم خان کو اطلاع ملی تھی کہ ضلع میں آئس سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس پر ایس ایچ او تھانہ واڑی تاج محمد خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اخگرام کے رہائشی ساجد اقبال کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر کے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

More News