ایوبیہ میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

ایوبیہ میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

ایبٹ آباد کے سیاحتی علاقے ایوبیہ میں خانسپور کے قریب ريالہ کے مقام پر سیاحوں کی ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی ایوبیہ سے جنت آبشار کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 45 سالہ خاتون، جو محمد ظہیر کی اہلیہ تھیں، موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ محمد ظہیر، میان عبداللہ، محمد سبحان اور 11 سالہ محمد طٰہٰ زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال مری منتقل کر دیا۔

More News