پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، تحمل اور مذاکرات پر زور

پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، تحمل اور مذاکرات پر زور

اسلام آباد: پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، کشیدگی میں کمی لانے اور مذاکرات و سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریق فوری اقدامات کے ذریعے کشیدگی کم کریں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری یقینی بنائیں۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت جاری رکھے گا اور اس مقصد کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف مزید فضائی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سینٹرل کمانڈ کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے شہری اور تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

More News